لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ اور راوی روڈ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے گرفتار زخمی ملزمان ڈکیتی،اغواء چوری،زنا جیسی 30 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، پولیس حکام کے مطابق شاہدرہ پولیس کی جانب سے دوران گشت تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی فائرنگ رکنے پر شہروز نامی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا دوسرے واقعہ میں راوی روڈ پولیس نے بتی چوک کے مقام پر دو کس مشکوک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی اس دوران ملزمان نے فرار ہو گئے پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان کی جانب سے پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی اسی اثناملزمان توازن برقرار نہ رکھنے پر گر گئے ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا۔