• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ بادامی باغ میں قاسم سے 4لاکھ 80روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں حنیف سے 5لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون, شاہدرہ میں عبیداللہ سے4لاکھ روپے اور موبائل فون، مناواں میں زاہد سے 3لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون،ڈیفنس میں عاطف سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ٹاون شپ اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ باغبانپورہ اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید