• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود بوٹی میں کھلے مین ہول میں بچی گر کر زخمی، ٹھیکیدار کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پولیس تحقیقات کے مطابق محمود بوٹی کے علاقے میں ایک نجی کمپنی کو سیوریج لائنوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، جس کا ٹھیکیدار سلمان تھا۔ الزام ہے کہ ٹھیکیدار نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین ہول کھلا چھوڑ دیا، جس کے باعث ایک کمسن بچی اس میں گر کر زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق سب انجینئر شیراز حسن کی مدعیت میں ٹھیکیدار سلمان کے خلاف مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 337 ایچ کے تحت درج کیا گیا ہے
لاہور سے مزید