راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ایس پی صدر انعم شیر نے گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کردیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر کلر سیداں میں کروڑوں روپے مالیت کی سات گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کی گئیں ، ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلرسیداں بھی ایس پی صدر کے ہمراہ تھے ،پولیس کے مطابق ملزم نے رینٹ پر گاڑیاں لے کر دیگر اضلاع میں فروخت کر دی تھیں۔