دبئی (سبط عارف)دبئی میں ٹرانسپورٹ کے منتظم ادارے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے شدید گرمی کے موسم میں ڈیلیوری رائیڈرز کی سہولت کیلئے شہر بھر میں 40 ائیرکنڈیشنڈ آرام گاہیں قائم کر دیں۔شدید گرمی میں سامان کی ترسیل کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیلئے قائم کئے گئے سینٹرز میں ٹھنڈا پانی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور موٹرسائیکل پارکنگ کی سہولت موجود ہوگی۔