• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر نے اورنگی میں نئے ایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن میں سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز 1122 کے نئے ایمرجنسی آپریشنل بیس کا افتتاح کردیا یہ منصوبہ حکومتِ سندھ، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور 1122کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ یہ آپریشنل بیس پہلے کٹی پہاڑی میں قائم تھا جسے اب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ نئی جگہ بنارس کے قریب منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید