کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل با اختیار بلدیاتی حکومت کا قیام اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے یہ بات انھوں نے مقامی ہال میں جماعت اسلامی کراچی شعبہ نشرواشاعت کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں روایتی تقریب دعوت آم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،منعم ظفر نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے باوجود پی ایف سی نہ دینے اور شہری اداروں پر قبضہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، شہر کا منظر نامہ سب کے سامنے ہے، انفرااسٹرکچر تباہ حال، ٹرانسپورٹ میسر نہیں، بی آر ٹی کے نام پر سڑکیں کھودی گئیں،سندھ حکومت کا کوئی پروجیکٹ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا، جماعت اسلامی کراچی کے ہر مسائل پر آواز بلند کررہی ہے۔