کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں مسلح ملزمان نے رکشا پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 58 سالہ محمد عالم اور 29سالہ بیٹا شاہ نور زخمی ہوگئے، ایس ایچ اوبلال کالونی کے مطابق واقعہ نارتھ کراچی فورکے چورنگی اور پاورہاؤس چورنگی کی جانب سروس روڈ پر پیش آیا ،بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتاہے۔