کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی شاہراہ لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریلر سڑک کنارے کھڑے دوسرے ٹریلر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں ٹریلر میں سوار 25 سالہ محمد آصف ولد نزیر احمد موقع پرجاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی ٹریلر کا ڈرائیور ہے، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ہوا،دریں اثنا سرجانی ٹاؤن بھینس کالونی رحمانہ آباد ندی کنارے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 25سالہ سمین ولد زمین شدید زخمی ہوگئی، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق حادثےکےبعد ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع پر سے فرار ہو گیا ، علاوہ ازیں بلدیہ ٹاؤن حب ریور روڈ پر ڈمپر اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں سے ایک کی شناخت 30سالہ عبدالقدیر ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے جو ڈمپر ڈرائیور بتایا جارہا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق روڈ پر کھڑے ہوئے واٹر ٹینکر کو ڈمپر نے عقب سے آتے ہوئے ٹکر ماری۔