کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ میری نظر میں سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے ، پاکستان کا سب سے بڑا سیکیولر منصوبہ "پریم نگر" کراچی میں بنایا جا رہا ہے ، پریم نگر کے خصوصی افراد کے لیے فنڈز جمع کرنے کیلئے 18جولائی کو معین خان اکیڈمی میں بڑا میوزیکل ایونٹ منعقد کیا جائے گا ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب میں 18سے 50سال تک کے افراد شرکت کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ "پریم نگر" میں 50 فیصد ہندو اور 50فیصد مسلمان مل جل کر آباد ہوں گے، پریم نگر خصوصی افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے۔