کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں کام کرنے والی انڈسٹریز سے سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف درخواستوں پر وفاق و درخواست گزاروں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا جائے گا، دائر درخواستوں میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں تمام انڈسٹری سیلز ٹیکس ادائیگی سے مستثنیٰ ہے، یہ طے ہے کہ ایکسپورٹ کرنے والی انڈسٹریز سے متعلق حکومت کی پالیسی زیرو ٹیکس ہے،پالیسی کے باوجود گزشتہ ماہ اتھارٹی نے بجلی کے بلز میں سیلز ٹیکس شامل کردیا ہے، آج تک کبھی نہیں ہوا کہ سیلز ٹیکس وصول کیا گیا ہو۔