• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری، جماعت اسلامی کے دفتر پر روسی ساختہ دستی بم کا استعمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں واقع جماعت اسلامی کے دفتر پر ہونے والے دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی، بم ڈسپوزل اسکواڈ ذرائع کے مطابق حملے میں روسی ساختہ آر جی ڈی-1 دستی بم استعمال کیا گیا، ٹیم کو جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور، باڈی کے چھوٹے بڑے تقریباً 20 ٹکڑے اور دیگر شواہد ملے ہیں، جبکہ دھماکے کے باعث زمین میں تقریباً 3 انچ گہرا اور 8 انچ چوڑا گڑھا بھی پڑ گیا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے ، دریں اثنا چاکیواڑہ پولیس نے منگل کی شب ہونے والےدستی بم حملے کا مقدمہ جماعت اسلامی کے حلقہ ناظم عبدالباقی ولد جمعہ بلوچ کی مدعیت میں درج کر لیا ، دستی بم حملے میں جماعت اسلامی کے حلقہ ناظم سمیت 3 افراد چھرے لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید