کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری وعدے کا دعویٰ، ماہرین نے سوال اٹھا دیے۔ جوہری امور کے ماہرین اور سابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران کئی دہائیوں سے یہی مؤقف اختیار کرتا آیا ہے، اس میں کوئی نئی بات نہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ایک اہم یقین دہانی کرائی ہے، جسے انہوں نے مذاکرات میں بڑی کامیابی قرار دیا۔