کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے، 9فلسطینی شہید ہوگئے۔ مصر میں حماس و دیگر فلسطینی دھڑوں کیساتھ نئے مذاکرات ہوئے جبکہ خان یونس، غزہ سٹی اور دیر البلح پر حملوں سے درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ جنگ بندی کے باوجود شہادتوں کا سلسلہ جاری، حماس نے ہتھیارڈالنے سے انکار دہرایا، اسرائیل نے غزہ کے مزید علاقوں پر کنٹرول بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔