لاہور( جنرل رپورٹر ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور فیکلٹی ممبران نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ، تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سفاکانہ اور غیر انسانی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے ملک بھر کی طبی برادری کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف شب و روز اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی جان بچانے اور انہیں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔