• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہریوں سے لاکھوں روپے، دیگر سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر سے) شہر میں چوری، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم خاتون شہری زوہیب علی کے گھر سے قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہو گئی۔ ٹبی سٹی میں طارق علی سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شیراکوٹ میں سکندر حسین سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں سجاد احمد سے 3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں زوہیب خان سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ گلبرگ میں توصیف احمد سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔
لاہور سے مزید