• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ہووالا کے زیر اہتمام شہادت سیدناعثمان غنیؓ کے حوالے سے تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ہووالا کے زیر اہتمام شہادت ذوالنورین حضرت عثمان غنیؓ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت امیر دعوت ذکروفکر پاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی،خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ داماد رسول اور تیسرے خلیفۃ المسلمین حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی شہادت کے ذریعے ہمیں جو سبق دیا، اسے ہم نے بھلادیا ہے، حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی جان قربان کردی لیکن کسی مسلمان کا خون بہانا پسند نہیں کیا،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کااعلان کیا جائے ۔
ملتان سے مزید