• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان اور ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن اینٹی کرپشن اوکاڑہ محمد آصف نور اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرکے تھانہ صدر رینالہ خورد اوکاڑہ کے ASI ولایت خان کو شہری سے مبینہ طور پر10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نشان زدہ نوٹ بھی موقع پر برآمد کر لیے،تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔
ملتان سے مزید