ملتان(سٹاف رپورٹر) پام آئل کی قومی درآمدات میں جون 2026کےدوران 22.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 241ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جون 2025 کے دوران پام آئل کی درآمدات کی مالیت 196ملین ڈالر رہی تھی۔