• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات کے شفاف، محفوظ انعقاد کے لیے امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے اور جدید نظام کا باقاعدہ آغاز آئندہ 25 اور 26 جولائی کو منعقد ہونے والے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کے تحریری امتحان سے کیا جا رہا ہے۔ اس امتحان میں 60 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے، جن تمام کو اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں داخلے اور ٹیسٹ میں بیٹھنے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کے عمل سے گزرنا ہوگا حکام کا کہنا ہے کہ اس قدم کا بنیادی مقصد امتحانی عمل میں شفافیت لانا اور جعل سازی یا کسی دوسرے شخص کی جگہ امتحان دینے کے امکانات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، تاکہ صرف اصلی اور حقدار امیدوار ہی امتحانات میں شامل ہو سکیں۔
ملتان سے مزید