• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.91 فیصد اضافہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملک میں 23 جولائی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی میں 0.91فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زیر جائزہ ہفتے میں حساس قیمتوں کا اشاریہ 357.61 پوائنٹس سے بڑھ کر 360.88 پوائنٹس تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی ہفتے کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 9.66 فیصد زیادہ رہی۔ زیر جائزہ ہفتے میں 22 اشیا مہنگی ہوئیں، 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ہفتہ وار بنیاد پر سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں 39.92فیصد ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد ڈیزل 15.87فیصد، انڈے 7.31فیصد، پٹرول 5.23 فیصد، آلو 3.70 فیصد، ایل پی جی 0.91فیصد، پکی ہوئی دال 0.72 فیصد، لپٹن چائے 0.59 فیصد، سرسوں کا تیل 0.45 فیصد، لہسن 0.41 فیصداور صابن 0.21 فیصد مہنگا ہوا۔
ملتان سے مزید