• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور تنظیمی دورے پر ملتان پہنچ گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور دو روزہ تنظیمی دورے پر ملتان پہنچ گئے ، دو روزہ دورہ کے دوران صوبائی حلقہ 215 ، 216،217،218،220 میں یونین کونسل کی سطح پر منعقد ہونے والے تنظیمی اجلاسوں میں خصوصی شرکت کریں گے، یہ اجلاس آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں کارکنان اور ذمہ داران کو انتخابی حکمت عملی، تنظیمی امور اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اہم ہدایات دی جائیں گی،دورے کے دوران چوہدری محمد سرور مختلف یونین کونسلوں کے نامزد امیدواران سے بھی ملاقات کریں گے ان سے انتخابی تیاریوں، عوامی مسائل اور مقامی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کریں گے۔
ملتان سے مزید