• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے وکیل خالد ابن عزیز لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سے تعلق رکھنے والے 50سالہ وکیل خالد ابن عزیز لاہور ہائیکورٹ میں بطورجج نامزد، 27 سالہ وکالت میں ان کے 66؍ اہم قانونی فیصلے مختلف قانونی کتب میں شائع ہوئے، انہوں نے یو کے سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ حاصل کیا، سپیشل پراسیکیوٹر برائے اے این ایف تعینات رہے، نامزد ایڈیشنل جج برائے لاہور ہایئکورٹ 16 جون 1976 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری فرسٹ ڈویژن میں 1998میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے حاصل کی۔ اس دوران پہلی بار ستمبر 1999 میں وہ بطور ایڈووکیٹ پنجاب بار کونسل میں انرول ہوگئے۔ یوں وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے میمبر بن گئے۔2000 میں یونیورسٹی آف لیسٹر (یو کے) سے انہوں نے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ فوجداری قانون میں حاصل کیا۔ ستمبر 2001 میں وہ پہلی بار ہائیکورٹ کے وکیل بن گئے۔ 2002 میں اسلامک شریعہ لا کورس انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے کیا۔ 2006 میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے ممبر ایگزیکٹو منتخب ہوئے۔ تقریباً 27 سالہ وکالت میں سول و فوجداری مقدمات میں ان کے اب تک 66 اہم قانونی فیصلہ جات مختلف قانونی کتب میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان میں وہ سپریم کورٹ میں ارٹیکل 63 آئین پاکستان کی تشریح کے حوالے سے اہم کیس میں پیش ہوئے۔ 2011 سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائزر برائے جنوبی پنجاب مقرر ہوئے۔ اسی طرح 2018 سے سپیشل پراسیکیوٹر برائے اے این ایف ٹرائل کورٹ برائے انسداد منشیات اور ملتان بینچ لاہور ہائیکورٹ تعینات رہے۔ انہیں اب ملتان سے بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ نامزد کیا گیا جس کی توثیق جوڈیشنل کمیشن نے اپنے 21 جولائی 2026 کے اجلاس میں کر دی۔
ملتان سے مزید