ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں مدثر اور جنید کے موبائل فونز چوری ہوگئے، سیتل ماڑی کے علاقہ میں ممتاز کی سولر پلیٹیں جبکہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں عرفان کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں مسلح افراد عرفان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، سٹی شجاع آباد میں عرفان کے باغ سے چار من آم چوری کرلئے گئے، سٹی جلال پور کے علاقہ میں یار محمد کی سولر پلیٹیں چوری ہوگئیں، صدر جلال پور کے علاقہ سے راشد کے گھر سے زیورات و نقدی چوری ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ میں دانش کے گھر سے زیوارات چوری ہوگئے جب کہ مظفر آباد کے علاقہ میں سعد کے موبائل فون چھن گئے۔