• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ایگریکلچرفورم کے دسویں اجلاس کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل ایگریکلچر فورم جنوبی پنجاب کا دسواں اجلاس ریجنل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور میں وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں راری بہاولپور، محکمہ زراعت پنجاب، زرعی توسیع، زرعی تحقیق، متعلقہ اداروں اور انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس کا مقصد جنوبی پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا، جدید ٹیکنالوجیز کے فروغ، بین الادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانا اور آئندہ کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا تھا،اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یونیورسٹی، تحقیقاتی اداروں، انڈسٹری اور محکمہ زراعت کے درمیان مؤثر روابط کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ جدید زرعی سفارشات بروقت کاشتکاروں تک پہنچ سکیں۔
ملتان سے مزید