ملتان (سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کی مہاجر سیٹ ایل اے 42 ویلی 3 کےپیپلزپارٹی کے امیدوار عاصم شریف بٹ کی طرف سے ملتان سے تعلق رکھنے والے کشمیری ووٹرز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میںایم این اے سید عبدالقادر گیلانی، ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر، آل پاکستان تاجر ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ شفیق، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤساجد، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سہیل احمد بٹ، رانا سجاد حسین، آفتاب علی خان بابر، خواجہ عارف مسعود بٹ، ساجد بٹ، حسین ادریس بٹاور خواجہ عمران سمیتکشمیری برادری کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سے تعلق رکھنے والا کشمیری ووٹرز کا جم غفیر اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ 2اگست کو فتح پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عاصم شریف بٹ کی ہوگی، مقررین نے مزید کہا کہ کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنے ہر دور حکومت میں کشمیر کے مسئلہ کو صف اول ہر رکھا اور آزاد کشمیر کی عوام کی ترقی و بھلائی کیلئے عملی اقدامات کیے، گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی عوامی حمایت و طاقت سے حکومت بنائے گی، اس موقع پر کشمیر سے تعلق رکھنے والی مختلف برادریوں کے سرکردہ رہنماوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور عاصم شریف بٹ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔