ملتان (سٹاف رپورٹر)میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام انٹری ٹسٹ 16اگست کو منعقد ہوگا،ٹیسٹ کے شفاف، منظم اور پرامن انعقاد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، امتحانی مراکز، بجلی، ریسکیوکیمپ ، صفائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔