• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف کیس کی سماعت کی، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 18 جون تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید