ابوظبی میں اماراتی اور سعودی سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران نشہ آور گولیوں کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق کارروائی میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 67 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں، جو غیر قانونی طور پر ملک میں اسمگل کی جا رہی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امارات اور سعودی عرب کے سیکیورٹی تعاون کے تحت کی گئی، جس کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کی یہ کوشش بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنائی گئی، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔