لاہور (اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے. گلگت بلتستان میں حالیہ الیکشن میں عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان کے بعد آئندہ الیکشن میں پنجاب میں بھی تیر چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگت میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے گلگت بلتستان سے پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔