لاہور (نیوزرپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید اور ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کوئٹہ میں دورانِ ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ہونے والی سفاکانہ تیزاب گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسیحا بیٹی کا چہرہ جلانے والوں نے دراصل پوری انسانیت کا چہرہ مسخ کیا ہے۔