• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی چھت ،اپنا گھر ، بلال یاسین نے پروگرام کی ری سٹرکچرنگ بارے منظوری دے دی

لاہور(خصوصی رپورٹر)ورلڈ بینک نے بھی اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام میں شرکت کیلئے دلچسپی اور معاونت کا اظہار کردیا ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کو ورلڈ بینک کے پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ محمود نے بریفنگ دی۔ 100 ملین ڈالرز کے فنڈز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت اجراء ہوگا۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پروگرام کی ری سٹرکچرنگ بارے منظوری دے دی۔
لاہور سے مزید