لاہور(خصوصی رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (اے ڈی سی آر) لاہور حافظ کریم داد چغتائی نے ڈی سی آفس میں ایک ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ کریم داد چغتائی نے کہا کہ ریونیو سسٹم میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور زمین کے معاملات میں ہر سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا کر عام آدمی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا تاکہ انہیں دفاتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑیں۔