شدت اور تعصب پسند بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل نے بھارت کے چھترپتی شیواجی مہاراج کا ایک بڑا مجسمہ اپنے ایک اہم شہر میں نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان اسرائیل کے ممبئی میں قونصل جنرل یانیو ریواخ نے شیو راجیہ ابھیشیک دن کے موقع پر کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یانیو ریواخ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ بھارت اور اسرائیل کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، مجسمہ ایک طویل المدتی ثقافتی منصوبے کا حصہ ہوگا اور اسے اسرائیل کے کسی بڑے شہر میں نصب کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیواجی مہاراج کے مجسمے کو بنانے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے تاریخی معلومات، فنّی مشاورت اور ڈیزائن کے حوالے سے تعاون بھی طلب کیا گیا ہے جس پر اُنہوں نے فوری رضامندی ظاہر کی ہے۔