لاہو(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہونے والے سالانہ عظیم الشان آل لاہور ختم نبوت علماء کنونشن کی دعوتی مہم کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر لاہور میاں پیر رضوان نفیس نے کی اجلاس میں سالانہ ختم نبوت علماء کنونشن کی تیاریوں، دعوتی مہم اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں مولانا قاری علیم الدین شاکر، ڈاکٹر عبد الواحد قریشی، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، مولانا سعید وقار اور مولانا سمیع اللہ نے شرکت کی۔ شرکاء اجلاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقید ہ ختم نبوت امت مسلمہ کا متفقہ اور بنیادی عقیدہ ہے، جس کے تحفظ کے لیے ہر دور میں اکابر علماء نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔