لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نفاذ اسلام اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا عبادت سمجھتے ہیں۔ وہ نجی ہوٹل میں اسلامی جمہوری اتحاد لاہور کی تنظیم کی طرف سے نو منتخب مرکزی اور صوبہ پنجاب کے عہدیداروں کے اعزاز میں دی گئی دعوت استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔