• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ملاقات، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے میں شاہ چارلس سے ملاقات  کی ہے۔

ماہرہ خان کی شاہ چارلس سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں اداکارہ کو انتہائی خوش گوار انداز میں شاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہ چارلس سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ چارلس کو یہ جاننے میں بہت دلچسپی تھی کہ کام کیسے ہو رہا ہے اور مجھے یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ وہ جانتے ہیں کہ میں نے ٹرسٹ کے لیے کیا کام کیا ہے۔

اداکارہ نے عشائیے میں مشہور پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا ڈیزائن کیا ہوا سنہرے رنگ کا خوبصورت جوڑا پہن کر شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید