• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ ہمارے مفاد میں نہیں ہے، لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے، لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ 

ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم خود مختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمیں نہ جنگ نہ امن، کی اس صورتحال سے آگے بڑھنا ہوگا۔ اگر وہ جارحیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو ہم ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اندرونی اتحاد اور قومی یکجہتی کو محفوظ رکھنا ہوگا، دشمن اس امید میں ہے کہ وہ ہمارے درمیان تقسیم پیدا کرکے اپنے مقاصد حاصل کر لے گا، خطے کے عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کا دشمن کا منصوبہ بھی ناکام ثابت ہوا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ کسی ملک کو طیاروں اور بمباری کے ذریعے سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا۔ وہ غزہ کو تین سال بعد بھی سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کرسکے، تو ایران کو مجبورکر کے سرینڈر کرنے کی توقع کیسے کرسکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے، لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم خود مختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ بھی قبول نہیں کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید