کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے غیر قانونی فارن کرنسی اور ہنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے دو تلوار کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سرگرمیوں میں ملوث ملزم انتھونی کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 13,500 امریکی ڈالر، 5لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے، 20 لاکھ عراقی دینار، 8 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز، موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور ایک آئی پیڈ برآمد کیا گیا۔