• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ نے میزائل کا تجربہ کرنے کیلئے نوٹم جاری کردیا، وسیع علاقہ خطرناک قرار

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی فضائیہ نے خلیج بنگال کے ایک بڑے علاقے میں میزائل کا تجربہ کرنے کیلئے نوٹم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹم کے تحت 15 جون صبح 10 بجے سے 16 جون شام 4:30 بجے تک اڑیسہ کے ساحل سے 180 سے 260 کلومیٹر دور ایک وسیع علاقہ کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اس زون میں سطح سے لے کر لامحدود بلندی تک فضائی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ علاقہ ڈی آر ڈی او کے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج چنڈی پور اور عبدالکلام جزیرے کے قریب واقع ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید