• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ایچیسن ہسپتال کا پرائیویٹ روم ایم ایس کی خوشدامن کیلئے مختص

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے بڑے گائنی اسپتال کی انتظامیہ سربراہ نے ہسپتال کے پرائیویٹ بلاک کو اپنی خوشدامن کے لئے مختص کر کے باقی مریضوں کا داخلہ روک دیا خاتون کی اسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں رہائش کی ویڈیو منظرعام پرآگئی ہے ڈاکٹر صوبیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ اپنی ساس سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کریں گی، محکمہ صحت پنجاب کو اپنا مؤقف بھیج دیا ہے دوسری جانب ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایاکہ لیڈی ایچیسن اسپتال کی ایم ایس نے درخواست دی جس میں ایم ایس نے اپنی ساس کی مختلف بیماریوں کا حوالہ دیا۔
لاہور سے مزید