وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایم این ایز میر جمال خان رئیسانی اور چوہدری فرخ الطاف نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
ریاض الحق، شاہد عثمان اور بابر نواز خان نے بھی وزیرِ اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران ایم این ایز نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کے امور اور جاری ترقیاتی و فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
ایم این ایز کی جانب سے متعلقہ حلقوں میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
ملاقاتوں میں حلقوں کے مجموعی سیاسی اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔