امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون میں خطرناک مواد کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع کے بعد عمارت کے بعض حصوں میں ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی متعدد منزلیں اور راہداریاں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں، احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی منزلوں سے اہلکاروں اور دیگر افراد کو نکال لیا گیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز اور ہنگامی امدادی ٹیمیں مشتبہ خطرناک مواد کی نوعیت اور اس سے وابستہ خطرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حکام ابھی تک حتمی طور پر یہ نہیں بتا رہے کہ مشتبہ مواد کیا تھا یا اس سے کسی قسم کا نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔