کراچی (نیوز ڈیسک) ایران پانی کے سنگین بحران کی لپیٹ میں، جھیلیں اور دریا خشک ہونے لگے۔سیٹلائٹ تصاویر نے آبی ذخائر کے تیزی سے سکڑنے کی نشاندہی کر دی،مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی نمکین جھیل تقریباً ختم ہو گئی۔خشک سالی و جنگ نے بحران مزید گہرا کر دیا،ہزاروں دیہات خالی، کروڑوں افراد متاثر،تہران و دیگر بڑے شہر وں پر دباؤ بڑھنے لگا۔