لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی میں ارمان سے 4لاکھ15ہزار اور موبائل فون،سندر میں نواز سے 3لاکھ 70ہزار اور موبائل فون,نولکھا میں خرم سے 3لاکھ 50ہزار اور موبائل فون،لیاقت آباد میں ادریس سے 3لاکھ35 ہزار اور موبائل فون، ریس کورس میں مظہر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گوالمنڈی اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ شالیمار مناواں اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔