• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر فوری مذاکرات ناگزیر، طاقت مسائل کا حل نہیں، کے ایس سی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے چیئرمین اور اوورسیز کشمیری جاوید راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جاری کشیدہ صورتحال نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پاکستان کے قومی مفادات، عالمی تشخص اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے والی سوچ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، جاری آپریشنز روکے جائیں، انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے اور تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے، میڈیا، سیاسی قیادت اور تمام متعلقہ حلقوں سے بھی اپیل کی کہ مفاہمت، قومی یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کے وسیع تر تناظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
اسلام آباد سے مزید