• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ و عوامی ریلیف ناگزیر ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جانا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے، اس لیے بجٹ میں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینا اور ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں عوام دوست بجٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے یہ بھی کہا پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید