لاہور(خصوصی نمائندہ)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات اور چیئرمین کمیٹی برائے مذہبی امور دربار حضرت داتا گنج بخش، علی ڈار نے داتا دربار کمپلیکس کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی، بحالی اور جدید کاری کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران علی ڈار کو داتا دربار کمپلیکس میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں سی اینڈ ڈبلیو اور ٹیپا کے اشتراک سے جاری تعمیراتی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔