لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانامحبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالعزیز، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا زبیر جمیل، مولانا سمیع اللہ نے سیرت حضرت عمر ؓ کے موضوع پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ عدل وانساف کے پیکر تھے،ملک عزیزسے بدامنی کے خاتمے کے لیے عدل فاروقی کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ کا طرز حکمرانی تمام مسلمان حکمرانوں کے مشعل راہ ہے،آپ ؓ کی انسانیت کے خدمات قابل تقلید ہیں۔اسلام کی اشاعت میں آپ کا کردار مثالی ہے۔حضرت عمر فاروق ؓ کو آپ ﷺ سے والہانہ عقیدت ومحبت تھی ترویج اسلام کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔