• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنائے گی، بلال صدیق کمیانہ

لاہور( کرائم رپورٹر سے)لاہور پولیس محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنائے گی،مجالس و جلوسوں کے روٹس اور اوقاتِ کارپر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کمشنر لاہور مریم خان کے ہمراہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور بلدیاتی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید